فضیلت سو رہ قدر و سو رہ زلزال﴿

 اما م جعفر صادق (ع) سے مروی ہے کہ جو شخص واجب نماز میں سورۃ قدر پڑھے تو خدا تعا لیٰ کی طرف سے ایک منا دی ندا دے گا کہ تیرے پچھلے گنا ہ بخش دیئے گئے ہیں اب تو عمل میں نئی زندگی کا آغاز کر دیرسول الله سے رو ا یت ہو ئی ہے کہ جس نے چا ر مر تبہ سو ر ہ زلزال پڑھی تو وہ اس شخص کی مثل ہے جس نے پورا قرآن ختم کیا ہے۔

﴿سو رہ قدر                              

PDF

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

یقینًا ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا اور تمہیں کیا معلوم شب قدر کیا ہے شب قدر تو ہزار مہینوں سے بہتر ہے

 اس میں فرشتے اور جبریل خدا کے حکم سے ہر کام کے بارے میں احکام لے کر آتے ہیں یہ رات طلوع فجرتک سلامتی ہی سلامتی ہے ۔

إِنَّا أَنْزَلْنَاہُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ ﴿۱﴾ وَمَا أَدْرَیٰکَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﴿۲﴾ لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ شَھْر

﴿۳﴾ تَنَزَّلُ الْمَلاَئِکَةُ وَالرُّوحُ فِیھَا بِإِذنِ رَبِّھِمْ مِنْ کُلِّ أَمْرٍ﴿۴﴾سَلامٌ ھِیَ حَتَّی مَطْلَعِ الْفَجْرِ﴿۵

﴿سو رہ زلزال                                 

   PDF

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

جب زمین بڑے زور سے لرزنے لگے گی اور زمین اپنے اندر کی چیزیں نکال پھینکے گی اور ایک انسان کہے گا اسے کیا ہوا ہے

اس دن وہ اپنی سب گزری باتیں بتا دے گی کیونکہ اسے تمہارے رب نے حکم دیا ہو گا اس دن لوگ گروہ در گروہ قبروں

سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھیں تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ بھر بدی کی ہو گی وہ بھی اسے دیکھ لے گا۔

إِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَھَا ﴿۱﴾ وَأَخْرَجَتِ الْاَرْضُ أَثْقَالَھَا ﴿۲﴾ وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَھَا ﴿۳

یَوْمَیِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَھَا﴿۴﴾ بِأَنَّ رَبَّکَ أَوْحَی لَھَا ﴿۵﴾ یَوْمَیِذٍ یَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتاً لِیُرَوْا

 أَعْمَالَھُمْ ﴿۶﴾ فَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْراً یَرَہُ ﴿۷﴾ وَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرّاً یَرَہُ ﴿۸

 

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں