﴾ فضائل سورۃ کا فرون، نصر، توحید، فلق اور ناس﴿

پانچوں سورہٴ کامجموعہ  عربی - اردو ترجمہ کے ساتھ PDF

 کافی حدیثوں میں سورۃ کافرون کے واجب و مستحب نمازوں میں پڑھنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ اسکوپڑھنا چوتھائی قرآن کے برابر ہے اور سورۃ توحید کا پڑھنا ایک تہائی قرآن کے مساوی ہے جبکہ سورۃ نصر کاواجب اور نافلہ نمازوں میں پڑھنا دشمنو ں پر فتح ونصرت پانے کا موجب ہے جو گھر سے باہر نکلے اور سورۃ فلق اور ناس کو پڑھے تو وہ نظر بد سے محفوظ رہے گا۔جو نیند میں ڈرتا ہو وہ آیت الکرسی کے ساتھ ان دونوں سورتو ں کو پڑھے:

﴿سورۃ  کافرون                              

PDF

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

(اے رسول)کہہ دو کافرو میں انکی عبادت نہیں کرتا جنکی تم عبادت کرتے ہو اور نہ تم اسکی عبادت کرتے ہوجسکی میں عبادت کرتا ہوں اور نہ میں اسکی عبادت

 کرنے والا ہوں جسکی تم عبادت کرتے ہو اور نہ تم اسکی عبادت کرنے والے ہو جسکی میں عبادت کرتا ہوں تمہارے لیے تمہارادین اور میرے لیے میرا دین ہے

قُلْ یَاأَیُّھَاالْکَافِرُونَ ﴿۱﴾ لاَ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿۲﴾ وَلاَ أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿۳

وَلاَأَنَا عَابِدٌ مَاعَبَدْتُمْ ﴿۴﴾ وَلاَأَنْتُمْ عَابِدُونَ مَاأَعْبُدُ ﴿۵﴾ لَکُمْ دِینُکُمْ وَلِیَ دِینِ ﴿۶

﴿سورۃ  نصر                                

PDF

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

(اے رسول) جب خدا کی مدد اور فتح آجائیگی تو دیکھنا کہ لوگ گروہ در گروہ دین میں داخل ہو رہے ہونگے تم اپنے رب کی

حمد کے ساتھ تسبیح کرواور اس سے بخشش مانگو بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ﴿۱﴾وَرَأَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُونَ فِی دِینِ اللهِ أَفْوَاجاً ﴿۲﴾ فَسَبِّحْ

بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ إِنَّہُ کَانَ تَوَّاباً ﴿۳

﴿سورۃ  توحید                               

PDF

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

(اے رسول) کہہ دو الله ایک ہے الله بے نیاز ہے نہ اس کی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر ہے ۔

قُلْ ھُوَ اللهُ أَحَدٌ ﴿۱﴾ اللهُ الصَّمَدُ ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ ﴿۳﴾ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً أَحَدُ ﴿۴

﴿سورۃ فلق                              

PDF

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

(اے رسول)کہو میں پناہ لیتا ہوں صبح کے مالک کی،اسکی پیدا کی ہوئی ہرچیزکی برائی سے اور اندھیری رات کی برائی سے جب وہ چھا جائے

اور پھونک کر گرہیں لگانے والیوں کی برائی سے اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴿۱﴾ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿۲﴾ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَب َ﴿۳

وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثَاتِ فِی الْعُقَدِ ﴿۴﴾ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿۵﴾۔

﴿سورۃ  ناس                              

PDF

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

(اے رسول) کہو میں پناہ لیتا ہوں لوگوں کے رب کی،لوگوں کے بادشاہ کی، لوگوں کے معبود کی،وسوسہ ڈالنے،چھپ جانے

والے کی برائی سے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے ۔جنوں اور انسانوں میں سے۔

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ﴿۲﴾ إِلٰہِ النَّاسِ ﴿۳﴾ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ

الْخَنَّاسِ ﴿۴﴾ الَّذِی یُوَسْوِسُ فِی صُدُورِ النَّاسِ ﴿۵﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ﴿۶

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں