فضائل سورۃ ملک﴿

PDF     

 حضرت امام جعفر صادق(ع) سے منقول ہے کہ جو سونے سے پہلے واجب نماز میں سورۃ ملک پڑھے تو وہ صبح تک خدا کی امان میں رہے گا نیز قیامت والے دن بھی خدا کی امان میں ہوگا یہاں تک کہ جنت میں داخل ہوجائے گاقطب راوندی نے ابن عباس سے نقل کیا ہے کہ ایک بے خبری میں کسی قبر پر خیمہ لگا کر بیٹھ گیا اوراس نے وہاں سورۃ ملک پڑھا تو ایک آواز سنی کہ یہ نجات دینے والا سورۃ ہے پس اس نے یہ واقعہ حضرت رسول خدا ﷺ سے بیان کیا آنحضرت نے فرمایا کہ واقعاً یہ سورۃ قبر کے عذاب سے نجات دینے والا ہے ۔

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

بڑا بابرکت ہے وہ خدا جو مختار کل ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اسی نے موت اور زندگی کو پیداکیا

تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں سے کون اچھے عمل والا ہے اور وہ بڑا غالب ،بہت بخشنے والا ہے وہی ہے جس نے تہہ در تہہ سات

آسمان بنائے اور تو اس رحمن کے بنانے میں کوئی خامی نہ دیکھے گا پس نظر اٹھا کیا تجھے کوئی خرابی دکھائی دیتی ہے پھربار بار نظر اٹھا

تیری نظر تھک کر ناکام تیری طرف پلٹ آئیگی اور ہم نے نچلے (پہلے )آسمان کو چمکتے تاروں سے سجایا اور انہیں

شیطانوں کو ماربھگانے کا ذریعہ بنایااور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کیا اور اپنے رب کے سا تھ کفر کرنے والوں کے لئے

جہنم کا عذاب ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے وہ جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا شور سنیں گے وہ جوش میں ہوگااور شدت غضب

سے پھٹ جائیگا جب کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا تو دوزخ کا نگران ان سے پو چھے گا کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا

وہ کہیں گے ہمارے پاس ڈرانے والا تو آیا تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ۔تم نہیں ہو مگر بڑی گمراہی میں

اور کہیں گے کاش ہم سنتے یا عقل ہی سے کام لیتے تو آج اہل دوزخ میں شامل نہ ہوتے پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کریں گے

تو دوزخیوں کیلئے رحمت سے دوری ہے بے شک جو لوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے بخشش اور بہت بڑا

اجر ہے تم اپنی بات چھپاؤ یا اسے ظاہر کرو بے شک خدا دلوں کی باتیں خوب جانتا ہے کیا وہ نہیں جانتا کیا

جس نے پیدا کیا ہے وہ نہیں جانتا جبکہ وہ باریک بین اور خبردار ہے وہی (خدا)ہے جس نے زمین،تمہارے تابع کردی ۔تم اسکے

راستوں پرچلو اور اللہ کے رزق سے کھاؤ اورتمہیں اسی کیطرف اٹھ کر جانا ہے کیا تم آسمان والے (رب)سے اس بارے میں بے خوف

ہوگئے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسادے اور وہ لرزنے لگے یا تم اس بات سے بے خوف ہو کہ آسمان والا (رب)تم پر پتھراؤ

کرنے والی ہوا بھیج دے تم عنقریب جان لوگے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے بے شک ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا تو مجھ سے انکا انکار کیسا (عبرتناک) رہا

اورکیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا جو کبھی پر پھیلاتے اور کبھی سمیٹتے ہیں انہیں رحمن کے سوا کوئی فضا میں نہیں تھامے رہتا

یقینا وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے سوائے خدا کے ایسا کون ہے جو تمہاری فوج بن کر تمہاری نصرت کرے ہاں تو اس بات میں کافر

لوگ محض دھوکے میں پڑے ہیں یا کون انسان ہے جو تمہیں رزق دے جب الله اپنا رزق روک دے بلکہ وہ سرکشی اور حق سے دوری

میں پکے ہوگئے ہیں کیا وہ جو منہ کے بل اوندھا ہو کر چلتا ہے وہ ٹھیک راستے پر ہے یا وہ جو سیدھا ہو کر سیدھے راستے

پر چلتا ہے کہہ دو وہی (الله) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنایا تم بہت کم شکر

کرتے ہو کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلا دیا اور اسی کی طرف اکٹھے کیے جاوٴ گے وہ کہتے ہیں اگر تم سچے ہو

تو بتاوٴ کہ یہ (قیامت) کا وعدہ کب پورا ہوگا کہہ دو اس کا علم تو الله ہی کو ہے اور میں صاف صاف ڈرانے والا ہوں

پھر جب وہ اسے قریب آتا دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائینگے اور ان سے کہا جائیگا یہی (قیامت)ہے جسے تم باربار

طلب کرتے رہے ہو کہہ دوذرا بتاؤ کہ اگر الله مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم فرمائے تو کافروں کو دردناک

عذاب سے کون بچائے گا کہہ دو وہی رحمن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا تو جلد ہی تمہیں معلوم ہو جائیگا کہ کون کھلی

گمراہی میں ہے کہہ دو بتاؤ تو سہی اگر تمہارا پانی زمین کے اندر چلا جائے توپھر کون ہے جو تمہارے لیے پانی کا چشمہ بہا لائے۔

تَبَارَکَ الَّذِی بِیَدِہِ الْمُلْکُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ ﴿۱﴾الَّذِی خَلَقَ الْمَوْتَ وَالحَیَاةَ

لِیَبْلُوَکُمْ أَیُّکُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَھُوَ الْعَزِیزُ الْغَفُورُ﴿۲﴾ الَّذِی خَلَقَ سَبْعَ سَموَاتٍ طِبَاقاً مَا

تَرَی فِی خَلْقِ الرَّحْمنِ مِنْ تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ ھَلْ تَرَی مِنْ فُطُورٍ ﴿۳﴾ ثُمَّ ارْجِعِ

البَصَرَ کَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ إِلَیْک البَصَرُ خَاسِئاً وَھُوَ حَسِیرٌ ﴿۴﴾ وَلَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْیَا

بِمَصَابِیحَ وَجَعَلْنَاھَا رُجُوماً لِلشَّیَاطِینِ وَأَعْتَدْنَا لَھُمْ عَذَابَ السَّعِیرِ ﴿۵﴾ وَلِلَّذِینَ

کَفَرُوا بِرَبِّھِمْ عَذَابُ جَھَنَّمَ وَبِئْسَ المَصِیرُ ﴿۶﴾ إِذَا أُلْقُوا فِیھَا سَمِعُوا لَھَا شَھِیقاً وَھِیَ

تَفُورُ﴿۷﴾تَکَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الغَیْظِ کُلَّمَا أُلْقِیَ فِیھَا فَوْجٌ سَأَ لَھُمْ خَزَنَتُھَا أَ لَمْ یَأْتِکُمْ نَذِیرٌ ﴿۸

قَالُوا بَلَی قَدْ جَائَنَا نَذِیرٌ فَکَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللهُ مِنْ شَیْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ فِی ضَلالٍ کَبِیرٍ ﴿۹

وَقَالُوا لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا کُنَّا فِی أَصْحَابِ السَّعِیرِ ﴿۱۰﴾ فَاعْتَرَفُوا بِذَنْبِھِمْ

فَسُحْقاً لاََِصْحَابِ السَّعِیرِ ﴿۱۱﴾ إِنَّ الَّذِینَ یَخْشَوْنَ رَبَّھُمْ بِالغَیْبِ لَھُمْ مَغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ

کَبِیرٌ ﴿۱۲﴾ وَأَسِرُّوا قَوْلَکُمْ أَوِ اجْھَرُوا بِہِ إِنَّہُ عَلِیمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ﴿۱۳﴾ أَلاَ یَعْلَمُ

مَنْ خَلَقَ وَھُوَ اللَّطِیفُ الخَبِیرُ ﴿۱۴﴾ ھُوَ الَّذِی جَعَلَ لَکُمُ الاََرْضَ ذَلُولاً فَامْشُوا فِی

مَنَاکِبِھَا وَکُلُوا مِنْ رِزْقِہِ وَ إِلَیْہِ النُّشُورُ ﴿۱۵﴾ أَ أَمِنْتُمْ مَنْ فِی السَّمَاءِ أَنْ یَخْسِفَ بِکُمُ

الاََرْضَ فَإِذَا ھِیَ تَمُورُ ﴿۱۶﴾ أَمْ أَمِنْتُمْ مَنْ فِی السَّمَاءِ أَنْ یُرْسِلَ عَلَیْکُمْ حَاصِباً

فَسَتَعْلَمُونَ کَیْفَ نَذِیرِ﴿۱۷﴾ وَلَقَدْ کَذَّبَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِھِمْ فَکَیْفَ کَانَ نَکِیرِ ﴿۱۸

أَوَ لَمْ یَرَوْا إِلَی الطَّیْرِ فَوْقَھُمْ صَافَّاتٍ وَیَقْبِضْنَ مَا یُمْسِکُھُنَّ إِلاَّ الرَّحْمنُ إِنَّہُ بِکُلِّ شَیْءٍ

بَصِیرٌ﴿۱۹﴾ أَمَّنْ ہذَا الَّذِی ھُوَ جُنْدٌ لَکُمْ یَنْصُرُکُمْ مِنْ دُونِ الرَّحْمٰنِ إِنِ الْکَافِرُونَ إِلاَّ

فِی غُرُورٍ﴿۲۰﴾أَمَّنْ ھذَا الَّذِی یَرْزُقُکُمْ إِنْ أَمْسَکَ رِزْقَہُ بَلْ لَجُّوا فِی عُتُوٍّ

وَنُفُورٍ﴿۲۱﴾ََفَمَنْ یَمْشِی مُکِبّاً عَلَی وَجْھِہِ أَھْدَی أَمَّنْ یَمْشِی سَوِیّاً عَلَی صِرَاطٍ

مُسْتَقِیمٍ﴿۲۲﴾قُلْ ھُوَ الَّذِی أَنْشَأَکُمْ وَجَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفئِدَةَ قَلِیلاً مَا

تَشْکُرُونَ ﴿۲۳﴾ قُلْ ھُوَ الَّذِی ذَرَأَکُمْ فِی الْاَرْضِ وَ إِلَیْہِ تُحْشَرُونَ ﴿۲۴﴾ وَیَقُولُونَ

مَتَی ھذَا الوَعْدُ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِینَ﴿۲۵﴾قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللهِ وَ إِنَّمَا أَنَا نَذِیرٌ مُبِینٌ ﴿۲۶

فَلَمَّا رَأَوْھُ زُلْفَةً سیٓئَتْ وُجُوہُ الَّذِینَ کَفَرُوا وَقِیلَ ھذَا الَّذِی کُنْتُمْ بِہِ تَدَّعُونَ﴿۲۷﴾ قُلْ

أَرَأَیْتُمْ إِنْ أَھْلَکَنِیَ اللهُ وَمَنْ مَعِیَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَنْ یُجِیرُ الْکَافِرِینَ مِنْ عَذَابٍ أَلِیمٍ ﴿۲۸

قُلْ ھُوَ الرَّحْمنُ آمَنَّا بِہِ وَعَلَیْہِ تَوَکَّلْنَا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ ھُوَ فِی ضَلاَلٍ مُبِینٍ﴿۲۹﴾ قُلْ أَرَأَیْتُمْ

 إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُکُمْ غَوْراً فَمَنْ یَأْتِیکُمْ بِمَاءٍ مَعِینٍ ﴿۳۰

 

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں