﴾سورۃ روم﴿

عربی - اردو ترجمہ PDF   
      عربی -PDF
خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

الم قریب کے ملک میں رومی مغلوب ہو گئے اور پھر چندہی سال میں وہ فارس والوں پر غالب آجائیں گے۔ کہ ہر امر خدا

کے ہاتھ میں ہے، اس سے پہلے اور اس کے بعد اور اس دن مومنین خدا کی مدد سے خوش ہوجائیں گے وہ جس کی چاہے مدد کرتا ہے

اور وہ غالب، رحم کرنے والا ہے یہ خدا کا وعدہ ہے۔ خدا اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا مگر بہت سے لوگ اس بات کو نہیں جانتے

یہ لوگ بس زندگی کی ظاہری حالت کو جانتے ہیں اور آخرت سے بالکل بے خبر ہیں کیا ان لوگوں نے اپنے

دلوں میں یہ نہیں سوچا کہ خدا نے آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان دونوں کے درمیان ہیں، ان کو ٹھیک ٹھیک اور مقررہ مدت

کیلئے بنایا ہے اور اس میں شک نہیں کہ بہت سے لوگ خدا کے ہاں حاضری کے منکر ہیں کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ ان

لوگوں کا انجام دیکھ لیتے کہ جوان سے پہلے ہو گزرے ہیں وہ قوت میں ان سے بڑھے ہوئے تھے، چنانچہ انہوں نے جتنی زمین آباد

کی اور کاشت کی وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو ان لوگوں نے آباد کی اور ان کے پاس بھی پیغمبر نشانیاں لے کر آئے تھے۔ پس خدا نے

ان پر کوئی ظلم نہیں کیا لیکن وہ لوگ خود اپنے اوپر ظلم کرتے رہے۔ پھر ان لوگوں کا انجام بد سے بدتر ہوا کیونکہ وہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے

اور انکا مذاق اڑاتے رہے خدا ہی نے مخلوقات کو پہلی بار پیدا کیا پھر دوبارہ پیدا کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔ اور جس

دن قیامت برپا ہوگی تو گناہگار ناامید ہوجائیں گے، اور انہوں نے خدا کے جو شریک بنائے ہیں ان میں سے کوئی انکا سفارشی نہ ہوگا

اور یہ لوگ ان کا انکار کر جائیں گے اور جس دن قیامت بپا ہوگی اس دن لوگ بٹ جائیں گے چنانچہ جن لوگوں نے ایمان قبول کیا

اور نیک کام کیے پس وہ گلزار جنت میں شاد کیے جائیں گے۔ اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ہماری آیتوں

اور آخرت کی حضوری کو جھٹلا یا تو یہ لوگ عذاب جہنم میں گرفتار کئے جائیں گے، لہذا خدا کی پاکیزگی بیان کرو جب تمہاری شام اور

جب تمہاری صبح ہو۔ اور وہی لائق تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں اور تیسرے پہر اور جب تمہاری دو پہر ہوجائے

وہی زندہ کو مردہ میں سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ میں سے نکالتا ہے اور زمین کو مردہ ہونے کے بعدآباد کرتاہے اسیطرح تم بھی

مرنے کے بعد نکالے جاؤگے اور اسکی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے بنایا پھر یکایک تم آدمی بن کر چلنے پھر نے لگے

اور یہ بھی اسکی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہاری جنس میں سے بیویاں پیدا کیں کہ تم ان سے سکون حاصل کرو اس نے تمہارے درمیان محبت

و الفت پیدا کردی، بے شک اس میں غور کرنے والوں کیلئے (خداکی) نشانیاں ہیں اس کی نشانیوں میں آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری

زبانوں اور رنگتوں کا اختلاف بھی ہے یقیناً اس میں دنیا والوں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں اور رات اور دن کو تمہارا سونا اور اسکے فضل و

کرم (روزی) کی تلاش بھی اسکی نشانیوں میں سے ہے بے شک اس میں ان لوگوں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں جو سنتے ہیں۔ اسکی

نشانیوں میں یہ بھی ہے کہ وہ خوف و امید میں تم کو بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے پانی برساتا ہے، پھر اس سے مردہ زمین کو آباد کرتا ہے،

بے شک اس میں عقل والوں کے لیے بہت سی دلیلیں ہیں اور اس کی نشانیوں میں یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اس کے حکم سے قائم

ہیں پھر(موت کے بعد) جب وہ تمہیں بلائے گا تو تم (زندہ ہوکر) زمین سے نکل آؤگے جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اسی کا ہے

اور سب چیزیں اسی کی تابع ہیں وہی ہے جو مخلوقات کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہ دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ کام اس کیلئے آسان ہے

اور سارے آسمانوں اور زمین میں اس کی شان سب سے بالاتر ہے اور وہ غالب ،حکمت والاہے اس نے تمہاری ہی ایک مثال بیان کی ہے کہ ہم

نے جو کچھ تم کو عطا کیا ہے کیا اس میں تمہاری لونڈی اور غلاموں میں بھی کوئی شریک و حصہ دار ہے کہ تم (اور وہ) اس میں برابر ہوجاؤ

(کیا) تم ان سے ڈرتے ہو جیسے اپنے لوگوں سے ڈرتے ہو ہاں ہم عقل والوں کیلئے اسطرح اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتے ہیں مگر سرکشوں نے

بے سوچے سمجھے اپنی خواہشوں کی پیروی کر لی غرض جسے خدا گمراہی میں چھوڑدے اسے کون راہ پر لا سکتا ہے اور ان سرکشوں کا کوئی مددگار بھی نہیں ہے

پس تم باطل سے کترا کر اپنا رخ دین کیطرف کیے رہو کہ یہی خدا کی بنادٹ ہے جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، خدا کی بناوٹ

میں تبدیلی نہیں ہوتی یہی محکم اور سیدھا دین ہے مگر بہت سے لوگ جانتے سمجھتے نہیں ہیں خدا کی طرف رجوع کیے رہو، اس سے ڈرو، پابندی

سے نماز پڑھو اور مشرکوں میں سے نہ ہوجانا یعنی ان میں سے جنہوں نے دین میں تفرقہ ڈالا اور ٹولہ ٹولہ ہوگئے جس فرقے والوں کے پاس جو

دین ہے وہ اسی میں نہال ہے اور جب لوگوں پر کوئی مصیبت پڑتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اسے پکارتے ہیں تو جب

وہ اپنی رحمت کی لذت چکھا دیتا ہے تب ان میں سے کچھ لوگ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں تا کہ اس نعمت کی ناشکری کریں جو ہم نے

انہیں خیر دی اسکے مزے لوٹو جلد تمہیں پتہ چل جائے گا۔ کیا ہم نے ان لوگوں پر کوئی دلیل نازل کی ہے جو اسکے حق میں ہے جسکو وہ خدا کا شریک بناتے ہیں؟

اور جب ہم نے لوگوں کو اپنی رحمت کی لذت چکھائی تو خوش ہوگئے اور اگر ان پر اپنی پہلی کارستانیوں کی وجہ سے مصیبت آپڑے تو جھٹ ناامید ہوجاتے

ہیں کیاان لوگوں نے دیکھا نہیں کہ خدا جسکی چاہے روزی کشادہ کرتا ہے اور تنگ بھی کردیتا ہے بے شک اس میں ایمان داروں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں۔

پس(اے رسول) اپنے قرابتداروں کا حق اسے دے دو اور محتاج اور پردیسی کا حق بھی۔یہ کام ان کیلئے بہت بہتر ہے جو خدا کی خوشنودی

چاہتے ہیں اور ایسے ہی لوگ مرادکو پہنچیں گے اور جو سود تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے اموال میں ترقی ہوتو بھی خدا کے ہاں وہ مال نہیں

بڑھتا اور تم لوگ خدا کی خوشنودی کیلئے جو زکوٰة دیتے ہو تو یہی لوگ خدا کے ہاں دو چند لینے والے ہیں وہی خدا ہے

جس نے تم کو پیدا کیا، پھر تمہیں روزی دی، پھر وہی موت دیتا ہے، پھر وہی تم کو زندہ کریگا کیا تمہارے بنائے ہوئے خدا کے شریکوں

میں کوئی ہے جوان کاموں میں سے کوئی کام کر سکے؟ خدا اس سے پاک و برتر ہے جسے وہ اسکا شریک بناتے ہیں۔ خودلوگوں کے ہاتھوں

کیے ہوئے غلط کاموں سے خشکی و تری میں فساد پھیل گیا تا کہ خدا انہیں ان کے کرتوتوں کا مزہ چکھائے شاید کہ یہ لوگ باز آجائیں

(اے رسول) کہدو کہ تم لوگ زمین پر چل پھر کے دیکھو جو لوگ پہلے گزر گئے ہیں ان کا انجام کیا ہوا جن میں سے زیادہ تر مشرک تھے۔ (اے رسول)

 وہ دن جو خدا کی طرف سے آکر رہیگا اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ تم اسکے آنے سے پہلے ہی مضبوط دین کیطرف رخ کیے رہو اس دن لوگ جدا جدا

ہوجائیں گے۔ جنہوں نے کفر کیا اسکا وبال انہی پر ہے اور جنہوں نے اچھے کام کیے انہوں نے اپنی آسائش کا سامان کیاہے اس لیے کہ جو لوگ ایمان

لائے اوراچھے اچھے کام کرتے رہے خدا ان کو اپنے کرم سے اچھی جزا دیگا یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا اور اسکی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے

کہ وہ پہلے ہی بارش کا مژدہ دینے والی ہوائیں بھیجتا ہے کہ تمہیں اپنی رحمت کی لذت چکھائے اور اس لیے کہ اسکے حکم سے کشتیاں چلیں اور اس لیے

 کہ تم اسکا فضل تلاش کرو اور اس لیے بھی کہ تم لوگ اسکا شکر ادا کرو اور(اے رسول) ہم نے تم سے پہلے بھی اپنی اپنی قوم کیطرف پیغمبر بھیجے، چنانچہ وہ

روشن معجزے لے کر انکے پاس آئے پھر نہ ماننے والے مجرموں سے ہم نے خوب ہی بدلہ لیا اور مومنوں کی مدد کرنا تو ہم پر لازم بھی تھا وہ خدا ہی ہے

جو ہواؤں کو بھیجتا ہے تو وہ بادلوں کو اڑاتی پھرتی ہیں پھر وہی خدا جیسے چاہے اسکو آسمان پر پھیلادیتا ہے اور کبھی انکو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے پھرتم دیکھتے ہو

کہ بوندیں ان میں سے نکل پڑتی ہیں تب اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے ان کو برسا دیتا ہے تب وہ لوگ خوشیاں منانے لگتے ہیں

اگرچہ بارش آنے سے پہلے وہ لوگ بارش ہونے کے بارے میں مایوس ہو چلے تھے۔ غرض خدا کی رحمت کے آثار پر نظر ڈالو کہ وہ

مردہ زمین کو کسطرح سر سبز و شاداب کرتا ہے بے شک وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

اور اگر ہم ناقص ہوا بھیجیں اور وہ کھیتی کو مرجھائی ہوئی دیکھیں تو پھر ضرور ہی نا شکری کرنے لگیں گے پس (اے رسول) تم اپنی آواز نہ

مردوں کو سنا سکتے ہو اور نہ بہرے لوگوں کو جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر چلے بھی جائیں اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کے راہ پر لاسکتے ہو

تم تو بس انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں کو مانیں۔ پس یہی اسلام لانے والے ہیں وہ خدا ہی تو ہے جس نے تمہیں ایک کمزور چیز (نطفہ) سے

 پیدا کیا، پھر اسی نے تم کو کمزوری کے بعد قوت عطا کی پھر اسی نے جوانی کی قوت کے بعد تم میں بڑھاپے کی کمزوری پیدا کردی وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے

اور وہی واقف کار، قدرت والا ہے اور جس دن قیامت بپا ہوگی توگناہگار لوگ قسمیں کھائیں گے کہ وہ دنیا میں لمحہ بھر سے زیادہ نہیں رہے اسی

طرح وہ دنیا میں جھوٹ باندھتے رہے۔ اور جن لوگوں کو خدا نے علم اور ایمان عطا کیا ہے وہ کہیں گے کہ کتاب کے مطابق تو تم دنیا میں قیامت آنے

تک رہتے سہتے رہے۔ پس یہ قیامت ہی کادن ہے مگر تم لوگ اسکا یقین ہی نہ رکھتے تھے ہاں آج کے دن سرکش لوگوں کوان کے

عذر و معذرت کام نہ دیں گے اور نہ ان کی شنوائی ہوگی۔ اور ہم نے تو اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر قسم کی مثال بیان کردی ہے

اگر تم کوئی معجزہ بھی لے آؤ تو کافر لوگ کہہ دیں گے کہ تم لوگ نرے دغا باز ہو

جو لوگ سمجھ نہیں رکھتے خدا ان کے دلوں کے حال کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ ایمان نہ لائیں گے۔ تو (اے رسول) تم صبر کرو بے شک خدا کا وعدہ سچا ہے

اور ایسا نہ ہو کہ بے یقین لوگ تم کوبے وزن بنادیں۔

 

الَمَ ﴿۱﴾غُلِبَتِ الرُّومُ ﴿۲﴾ فِی أَدْنَی الاََرْضِ وَھُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِھِمْ سَیَغْلِبُونَ ﴿۳﴾ فِی

بِضْعِ سِنِینَ لِلّہِ الاََمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ وَیَوْمَئِذٍ یَفْرَحُ المُؤْمِنُونَ ﴿۴﴾ بِنَصْرِ اللهِ یَنْصُرُ

مَنْ یَشَاءُ وَھُوَ العَزِیزُ الرَّحِیمُ ﴿۵﴾وَعْدَ اللهِ لاَ یُخْلِفُ اللهُ وَعْدَہُ وَلکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ

یَعْلَمُونَ ﴿۶﴾ یَعْلَمُونَ ظَاھِراً مِنَ الحَیَاةِ الدُّنْیَا وَھُمْ عَنِ الآخِرَةِ ھُمْ غَافِلُونَ ﴿۷﴾ أَوَ

لَمْ یَتَفَکَّرُوا فِی أَنْفُسِھِمْ مَا خَلَقَ اللهُ السَّمٰوَاتِ وَالاََرْضَ وَمَا بَیْنَھُمَا إِلاَّ بِالحَقِّ وَأَجَلٍ

مُسَمَّیً وَإِنَّ کَثِیراً مِنَ النَّاسِ بِلِقَاءِ رَبِّھِمْ لَکَافِرُونَ﴿۸﴾أَوَ لَمْ یَسِیرُوا فِی الاََرْضِ

فَیَنْظُرُوا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِھِمْ کَانُوا أَشَدَّ مِنْھُمْ قُوَّةً وَأَثَارُوا الاََرْض

وَعَمَرُوھَا أَکْثَرَ مِمَّا عَمَرُوھَا وَجَائَتْھُمْ رُسُلُھُمْ بِالبَیِّنَاتِ فَمَا کَانَ اللهُ لِیَظْلِمَھُمْ وَلکِنْ

کَانُوا أَنْفُسَھُمْ یَظْلِمُونَ﴿۹﴾ ثُمَّ کَانَ عَاقِبَةَ الَّذِینَ أَسَاؤُوا السُّوأی أَنْ کَذَّبُوا بِآیَاتِ اللهِ

وَکَانُوا بِھَا یَسْتَھْزِیُونَ﴿۱۰﴾ اللهُ یَبْدَأُ الخَلْقَ ثُمَّ یُعِیدُھُ ثُمَّ إِلَیْہِ تُرْجَعُونَ﴿۱۱﴾ وَیَوْمَ

تَقُومُ السَّاعَةُ یُبْلِسُ المُجْرِمُونَ ﴿۱۲﴾ وَلَمْ یَکُنْ لَھُمْ مِنْ شُرَکَائِھِمْ شُفَعَاءُ وَکَانُوا

بِشُرَکَائِھِمْ کَافِرِینَ﴿۱۳﴾ وَیَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ یَوْمَئِذٍ یَتَفَرَّقُونَ ﴿۱۴﴾ فَأَمَّا الَّذِینَ

آمَنُوا وَعَمِلُواالصَّالِحَاتِ فَھُمْ فِی رَوْضَةٍ یُحْبَرُونَ ﴿۱۵﴾ وَأَمَّا الَّذِینَ کَفَرُوا وَکَذَّبُوا

بِآیاتِنَا وَلِقَاءِ الآخِرَةِ فَأُولٓئِکَ فِی العَذَابِ مُحْضَرُونَ﴿۱۶﴾فَسُبْحَانَ اللهِ حِینَ تُمْسُونَ

وَحِینَ تُصْبِحُونَ﴿۱۷﴾وَلَہُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوَاتِ وَالاََرْضِ وَعَشِیّاً وَحِینَ تُظْھِرُونَ ﴿۱۸

یُخْرِجُ الحَیَّ مِنَ المَیِّتِ وَیُخْرِجُ المَیِّتَ مِنَ الحَیِّ وَیُحْیِی الاََرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا وَکَذٰلِکَ

تُخْرَجُونَ ﴿۱۹﴾ وَمِنْ آیَاتِہِ أَنْ خَلَقَکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ ﴿۲۰

وَمِنْ آیَاتِہِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجاً لِتَسْکُنُوا إِلَیْھَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً

إِنَّ فِی ذٰلِکَ لاََیَاتٍ لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُونَ ﴿۲۱﴾ وَمِنْ آیَاتِہِ خَلْقُ السَّموَاتِ وَالاََرْضِ

وَاخْتِلاَفُ أَلْسِنَتِکُمْ وَأَلْوَانِکُمْ إِنَّ فِی ذلِکَ لآیَاتٍ لِلْعَالِمِینَ ﴿۲۲﴾وَمِنْ آیَاتِہِ مَنَامُکُمْ

بِاللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَابْتِغَاؤُکُمْ مِنْ فَضْلِہِ إِنَّ فِی ذٰلِکَ لاََیَاتٍ لِقَوْمٍ یَسْمَعُونَ ﴿۲۳﴾ وَمِنْ

آیَاتِہِ یُرِیکُمُ البَرْقَ خَوْفاً وَطَمَعاً وَیُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَیُحْیِی بِہِ الاََرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا إِنَّ

فِی ذلِکَ لاََیَاتٍ لِقَوْمٍ یَعْقِلُونَ﴿۲۴﴾وَمِنْ آیَاتِہِ أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَالاََرْضُ بِأَمْرِہِ ثُمَّ إِذَا

دَعَاکُمْ دَعْوَةً مِنَ الاََرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ﴿۲۵﴾وَلَہُ مَنْ فِی السَّموَاتِ وَالاََرْضِ کُلٌّ

لَہُ قَانِتُونَ ﴿۲۶﴾ وَھُوَ الَّذِی یَبْدَأُ الخَلْقَ ثُمَّ یُعِیدُہُ وَھُوَ أَھْوَنُ عَلَیْہِ وَلَہُ المَثَلُ الاََعْلَی

فِیالسَّمٰوَاتِ وَالاََرْضِ وَھُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُ ﴿۲۷﴾ ضَرَبَ لَکُمْ مَثَلاً مِنْ أَنْفُسِکُمْ ھَلْ

لَکُمْ مِنْمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ مِنْ شُرَکَاءَ فِی مَا رَزَقْنَاکُم فَأَنْتُمْ فِیہِ سَوَاءٌ تَخَافُونَھُمْ

کَخِیفَتِکُمْ أَنْفُسَکُمْ کَذلِکَ نُفَصِّلُ الآیَاتِ لِقَوْمٍ یَعْقِلُونَ ﴿۲۸﴾ بَلِ اتَّبَعَ الَّذِینَ ظَلَمُوا

أَھْوَائَھُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ فَمَنْ یَھْدِی مَنْ أَضَلَّ اللهُ وَمَا لَھُمْ مِنْ نَاصِرِینَ ﴿۲۹﴾ فَأَقِمْ وَجْھَکَ

لِلدِّینِ حَنِیفاً فِطْرَةَ اللهِ الَّتِی فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْھَا لاَ تَبْدِیلَ لِخَلْقِ اللهِ ذلِکَ الدِّینُ القَیِّمُ

وَلکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُونَ ﴿۳۰﴾ مُنِیبِینَ إِلَیْہِ وَاتَّقُوہُ وَأَقِیمُوا الصَّلاةَ وَلاَ تَکُونُوا

مِنَ المَشْرِکِینَ ﴿۳۱﴾ مِنَ الَّذِینَ فَرَّقُوا دِینَھُمْ وَکَانُوا شِیَعاً کُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَیْھِمْ

فَرِحُونَ ﴿۳۲﴾ وَإِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّھُمْ مُنِیبِینَ إِلَیْہِ ثُمَّ إِذا أَذَاقَھُمْ مِنْہُ رَحْمَةً إِذَا

فَرِیقٌ مِنْھُمْ بِرَبِّھِمْ یُشْرِکُونَ﴿۳۳﴾لِیَکْفُرُوا بِمَا آتَیْنَاھُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿۳۴

أَمْ أَنْزَلْنَا عَلَیْھِمْ سُلْطَاناً فَھُوَ یَتَکَلَّمُ بِمَا کَانُوا بِہِ یُشْرِکُونَ ﴿۳۵﴾ وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ

رَحْمَةً فَرِحُوا بِھَا وَإِنْ تُصِبْھُمْ سَیِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَیْدِیھِمْ إِذَا ھُمْ یَقْنَطُونَ ﴿۳۶﴾ أَوَ لَمْ

یَرَوْا أَنَّ اللهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَشَاءُ وَیَقْدِرُ إِنَّ فِی ذالِکَ لاََیاتٍ لِقَوْمٍ یُؤْمِنُونَ ﴿۳۷

فَآتِ ذَا القُرْبیٰ حَقَّہُ وَالمِسْکِینَ وَابْنَ السَّبِیلِ ذالِکَ خَیْرٌ لِلَّذِینَ یُرِیدُونَ وَجْہَ اللهِ

وَأُولٰٓئِکَ ھُمُ المُفْلِحُونَ ﴿۳۸﴾ وَمَا آتَیْتُمْ مِنْ رِباً لِیَرْبُواْ فِی أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ یَرْبُواْ

 عِنْدَ اللهِ وَمَاآتَیْتُمْ مِنْ زَکَاةٍ تُرِیدُونَ وَجْہَ اللهِ فَأُولٰٓئِکَ ھُمُ المُضْعِفُونَ ﴿۳۹﴾ اللهُ

الَّذِی خَلَقَکُمْ ثُمَّ رَزَقَکُمْ ثُمَّ یُمِیتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیکُمْ ھَلْ مِنْ شُرَکَائِکُمْ مَنْ یَفْعَلُ مِنْ ذ لِکُمْ

مِنْ شَیءٍ سُبْحانَہُ وَتَعَالَی عَمَّا یُشْرِکُونَ ﴿۴۰﴾ ظَھَرَ الفَسَادُ فِی البَرِّ وَالبَحْرِ بِمَا

کَسَبَتْ أَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیقَھُمْ بَعْضَ الَّذِی عَمِلُوا لَعَلَّھُمْ یَرْجِعُونَ ﴿۴۱﴾قُلْ سِیرُوا فِی

الاََرْضِ فَانْظُرُوا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِینَ مِنْ قَبْلُ کَانَ أَکْثَرُھُمْ مُشْرِکِینَ ﴿۴۲﴾ فَأَقِمْ

وَجْھَکَ لِلدِّینِ القَیِّمِ مِنْ قَبْلِ أَنْ یَأْتِیَ یَوْمٌ لاَ مَرَدَّ لَہُ مِنَ اللهِ یَوْمَئِذٍ یَصَّدَّعُونَ ﴿۴۳

مَنْ کَفَرَ فَعَلَیْہِ کُفْرُہُ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحاً فَلاََِنْفُسِھِمْ یَمْھَدُونَ ﴿۴۴﴾ لِیَجْزِیَ الَّذِینَ

آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْ فَضْلِہِ إِنَّہُ لاَ یُحِبُّ الکَافِرِینَ ﴿۴۵﴾ وَمِنْ آیَاتِہِ أَنْ یُرْسِلَ

الرِّیَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَلِیُذِیقَکُمْ مِنْ رَحْمَتِہِ وَلِتَجْرِیَ الفُلْکُ بِأَمْرِہِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِہِ

وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ ﴿۴۶﴾ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ رُسُلاً إِلَی قَوْمِھِمْ فَجَائُوھُمْ

بِالبَیِّنَاتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِینَ أَجْرَمُوا وَکَانَ حَقَّاً عَلَیْنَا نَصْرُ المُؤْمِنِینَ ﴿۴۷﴾اللهُ الَّذِی

یُرْسِلُ الرِّیَاحَ فَتُثِیرُ سَحَاباً فَیَبْسُطُہُ فِی السَّمَاءِ کَیْفَ یَشَاءُ وَیَجْعَلُہُ کِسَفاً فَتَرَی

الوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلاَلِہِ فَإِذَا أَصَابَ بِہِ مَنْ یَشَاءُ مِنْ عِبَادِہِ إِذا ھُمْ یَسْتَبْشِرُونَ ﴿۴۸

وَإِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ یُنَزَّلَ عَلَیْھِمْ مِنْ قَبْلِہِ لَمُبْلِسِینَ ﴿۴۹﴾ فَانْظُرْ إِلَی آثَارِ رَحْمَةِ اللهِ

کَیْفَ یُحْیِی الاََرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا إِنَّ ذالِکَ لَمُحْیِی المَوْتیٰ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیءٍ قَدِیرٌ

﴿۵۰﴾وَلَئِنْ أَرْسَلْنَا رِیحاً فَرَأَوْہُ مُصْفَرّاً لَظَلُّوا مِنْ بَعْدِہِ یَکْفُرُونَ ﴿۵۱﴾ فَإِنَّکَ لاَ

تُسْمِعُ المَوْتَی وَلاَ تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِینَ ﴿۵۲﴾ وَمَا أَنْتَ بِھَادِی العُمْیِ

عَنْ ضَلاَلَتِھِمْ إِنْ تُسْمِعُ إِلاَّ مَنْ یُؤْمِنُ بِآیَاتِنَا فَھُمْ مُسْلِمُونَ ﴿۵۳﴾ اللهُ الَّذِی خَلَقَکُمْ مِنْ

ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ ضَعْفاً وَشَیْبَةً یَخْلُقُ مَا یَشَاءُ

وَھُوَ العَلِیمُ القَدِیرُ ﴿۵۴﴾ وَیَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ یُقْسِمُ المُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَیْرَ سَاعَةٍ

کَذالِکَ کَانُوا یُؤْفَکُونَ ﴿۵۵﴾ وَقَالَ الَّذِینَ أُوتُوا العِلْمَ وَالاِِیمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِی کِتَابِ

اللهِ إِلَی یَوْمِ البَعْثِ فَہذَا یَوْمُ البَعْثِ وَلکِنَّکُمْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ ﴿۵۶﴾ فَیَوْمَئِذٍ لاَ یَنْفَعُ

الَّذِینَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُھُمْ وَلاَ ھُمْ یُسْتَعْتَبُونَ ﴿۵۷﴾ وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِی ھذَا القُرْآنِ

مِنْ کُلِّ مَثَلٍ وَلَئِنْ جِئْتَھُمْ بِآیَةٍ لَیَقُولَنَّ الَّذِینَ کَفَرُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ مُبْطِلُونَ ﴿۵۸

کَذالِکَ یَطْبَعُ اللهُ عَلَی قُلُوبِ الَّذِینَ لاَ یَعْلَمُونَ ﴿۵۹﴾ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَلاَ

 یَسْتَخِفَّنَّکَ الَّذِینَ لاَ یُوقِنُونَ ﴿۶۰

 

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں