﴿ دعائے عرفہ - سُبْحانَ اللهِ قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ

سُبْحانَ اللهِ قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ

اللّهُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَتَهَيّأ
دعائے عرفہ امام سجاد علیہ السلام دعائے عرفہ امام حسین علیہ السلام

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز سے پہلے ہے پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز کے بعد ہے پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز کے ساتھ ہے پاک ہے خدا ہمارا رب جو وہ باقی رہے گا جب کہ ہر چیز فنا ہوجائے گی پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر ایک چیز سے پہلے اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر چیز کے بعد اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر چیزکے ساتھ اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے کہ ہمارا رب باقی رہے گاجب کہ ہر چیز فنا ہو جائے گی پاک ہے نہایت پاکیزہ ہے کہ شمار نہیں ہوسکتا سمجھ میں نہیں آتا فراموش نہیں ہوتا پرانا نہیں ہوتا ناپید نہیں ہوتا اور اس کی کوئی انتہا نہیں ہے پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو ہمیشہ ہے اسکی ہمیشگی سے باقی ہے اسکی بقاکیساتھ جہانوں کے برسوں ہر زمانے کے مہینوں دنیا کے تمام دنوں اور رات دن کی ہر ہر گھڑی میں پاک ہے وہ خدا جو ہمیشہ ہمیشہ ہے ہمیشگی کے ساتھ کہ جس کی ذات کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا وہ زمانہ گزرنے سے فنا نہیں ہوا اور ہمیشگی اس سے جدا نہیں ہوسکتی اور برکت والا ہے وہ خدا جو بہترین خالق ہے۔

سُبْحانَ اللهِ قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ وَسُبْحانَ اللهِ بَعْدَ کُلِّ أَحَدٍ وَسُبْحانَ اللهِ مَعَ کُلِّ أَحَدٍ وَسُبْحانَ اللهِ یَبْقی رَبُّنا وَیَفْنی کُلُّ أَحَدٍ وَسُبْحانَ اللهِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ وَسُبْحانَ اللهِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً بَعْدَ کُلِّ أَحَدٍوَسُبْحانَ اللهِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً مَعَ کُلِّ أَحَدٍ وَسُبْحانَ اللهِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً لِرَبِّنَا الْباقِی وَیَفْنی کُلُّ أَحَدٍ وَسُبْحانَ اللهِ تَسْبِیحاً لاَیُحْصی  وَلاَ یُدْری وَلاَ یُنْسی وَلاَ یَبْلی وَلاَ یَفْنی وَلَیْسَ لَہُ مُنْتَھی وَسُبْحانَ اللهِ تَسبِیحاً یَدُومُ بِدَوامِہِ وَیَبْقی بِبَقائِہِ فِی سِنِی الْعالَمِینَ وَشُھُورِ الدُّھُورِ وَأَیَّامِ الدُّنْیا وَساعاتِ اللَّیْلِ وَالنَّھارِ وَسُبْحانَ اللهِ أَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَ بَدِ مِمّا لاَ یُحْصِیہِ الْعَدَدُ، وَلاَ یُفْنِیہِ الْاَمَدُ، وَلاَ یَقْطَعُہُ الْاَ بَدُ، وَ تَبارَکَ اللهُ أَحْسَنُ الْخالِقِینَ

  ﴿نویں ذی الحجہ کی رات - شب عرفہ﴾

مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے